خاتون کے کٹے ہوئے سر کی دستیابی کا معمہ حل ، ایک شخص گرفتار ، جسم کے ٹکڑے ملزم کے فریج سے برآمد

   

حیدرآباد : /24 مئی (سیاست نیوز) علاقہ ملک پیٹ میں خاتون کا کٹے ہوئے سر کی دستیابی کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے ایک خاطی کو گرفتار کرلیا ۔ لیکن پولیس نے مقتول خاتون کے جسم کے تکڑے ملزم کے مکان کے فریج سے برآمد کئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ایسٹ زون سی ایچ روپیش نے بتایا کہ /17 مئی کو ملک پیٹ پولیس کی ٹیم کو ایک نامعلوم خاتون کا کٹا ہوا سر دستیاب ہوا تھا جو معمہ بن گیا تھا ۔ پولیس کو اس خاتون کی شناخت کا پتہ لگانے اور خاطی کی گرفتاری ایک چیلنج ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے کٹے ہوئے سر کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمرے اور ریاست کے تمام آٹو ، بس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی تصویر عام کردی تھی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مقتول خاتون 55 سالہ وائی انورادھا ریڈی ساکن چیتنیہ پوری کالونی دلسکھ نگر جو پیشہ سے نرس ہے 48 سالہ بی چندرا موہن سے تعلقات قائم کئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل انورادھا ریڈی کو اس کے شوہر نے چھوڑدیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے چندرا موہن سے تعلقات قائم کرتے ہوئے اسی کے مکان میں ہی کمرہ کرایہ پر دیا تھا ۔ مقتول خاتون 2018 ء سے سود پر قرض دیا کرتی تھی اور ملزم چندرا موہن نے بھی خاتون سے 7 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا جسے لوٹانے کیلئے خاتون مسلسل اصرار کررہی تھی ۔ رقم کی عدم ادائیگی پر خاتون کی دھمکی کے بعد چندرا موہن نے /12 مئی کو اسی کے مکان میں چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں پتھر کاٹنے کی مشین کے ذریعہ سر اور جسم کے دیگر اعضاء کاٹ کر فریج میں محفوظ رکھ دیا ۔ /15 مئی کو خاتون کے کٹے ہوئے سر کو علاقہ ملک پیٹ میں پھینک کر وہ فرار ہوگیا تھا ۔ قتل کے بعد بھی ملزم مقتول کا فون استعمال کرتے ہوئے اس کے تمام دوست اور رشتہ داروں کو مسلسل میسیجیس کا جواب دے رہا تھا تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار برآمد کرلئے ۔ ب