خاتون کے ہاتھوں بچوں کے قتل کے بعد خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں دلسوز واقعہ پیش آیا۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی اور خودکشی سے قبل دیوار پر خودکشی نوٹ لکھ دیا۔ افسوس کے بیوی کے اس اقدام کے وقت شوہر مکان ہی میں موجود تھا جس نے فرار اختیار کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سواتی نامی خاتون نے اپنے دونوں بچوں 4 سالہ شرید اور 5 سالہ تنویک کو بڑی بے رحمی سے پھانسی دیکر ہلاک کردیا اور جب بچوں کی موت کی تصدیق ہوئی تو اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سواتی کا شوہر سائی پیشہ سے سافٹ ویر ملازم ہے۔ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ اپرپلی علاقہ میں رہتے تھے۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد سواتی اپنے بچوں کو لیکر بیڈروم میں چلی گئی اور انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے۔ع