حیدرآباد،26جون(یواین آئی) اراضی کے تنازعہ پر ایک خاتون نے چپل سے وی آر اے (ولیج ریونیواسسٹنٹ) کی پٹائی کردی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے ریبننا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دار کے دفتر میں اراضیات کے مسائل کے حل کے لئے منعقدہ خصوصی مہم کے دوران عہدیداروں نے درخواستیں قبول کیں۔اسی دوران کشٹاپور کی رہنے والی لکشمی نے وی آر اے گیانیشور کی چپل سے پٹائی کردی۔اس خاتون نے الزام لگایا کہ دو سال سے اس کی اراضی کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے کی وہ درخواست دیتی آرہی ہیں ۔لکشمی نے الزام لگایا کہ اس کی اراضی ڈی ملیا نام کے شخص کے نام پر کر دی گئی ہے اور اس کا پٹہ جاری کردیا گیا ہے ۔