خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

   

کراچی: شہر کے ایک خانگی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد ضلع وسطی میں واقع سیفی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن ہونے کے سبب چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔ 19 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل حمل کے علاج کیلئے سیفی اسپتال میں اندراج کرارکھا تھا، وہ 30 سے زائد ہفتہ کی حمل کی عمر میں پری ٹرم لیبر میں گئی اور گزشتہ روز صبح 10 بجے ایمرجنسی سیزرین سیکشن (آپریشن) کرایا گیا۔ خاتون نے 1.4 کلو گرام، 1.1 کلو گرام، 1 کلو گرام اور 1.1 کلو گرام وزنی 4 بیٹوں کو جنم دیا۔ چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ، آپریشن کے بعد ماں کی حالت بہتر ہے۔