خادم الحرمین الشریفین اور سلطنت عمان کے فرمانروا کی ٹیلیفون پربات چیت

   

ریاض :گذشتہ شام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور خلیجی ریاست سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے سلطنت عمان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عمان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔دوسری طرف سلطان ھیثم بن طارق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے برادرانہ ہمدردی کے جذبات کو سراہا اور ان کی صحت، عافیت اور ملک کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ ٹیلیفون پر بات چیت میں شاہ سلمان اور سلطان ھیثم بن طارق نے دونوں برادر ملکوں میںدو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔