بودھن۔ مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی کے مطابق خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی رئیس جامعہ اکل کوا کو اس سال قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کرنے پر ذمہ داران مدرسہ معاذ بن جبل نے مبارکباد پیش کی ہے۔ کرناٹک کے مشہور تعلیمی ادارہ ’ اسکیاب‘ نے 2021 کے قومی ایوارڈ کے لئے مولانا وستانوی کا انتخاب کیا ہے۔ یہ تیسرا سالانہ ایوارڈ ایک لاکھ روپئے اور سپاس نامہ پر مشتمل ہے چنانچہ 10 جنوری 2021 کو شام 5 بجے اسکیاب انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، باگل کوٹ روڈ ، وجئے پور، بیجا پور کرناٹک میں یہ ایوارڈ موصوف کو ان کی ملکی سطح پر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا ۔ پریس نوٹ میں ادارہ اسکیاب کے جنرل سکریٹری اے ایس پاٹل نے بتایا کہ اس موقع پر محمد محسن ( آئی اے ایس ) پرنسپل سکریٹری حکومت کرناٹک مہمان خصوصی کے طور جلسہ میں شریک تھے جبکہ پنڈت ماھوا چاریہ موکاشی کے ہاتھوں یہ قومی ایوارڈ مولانا وستانوی کو دیا گیا۔ ذمہ داران مدرسہ کریم پیٹ میسور، عابد ایڈوکیٹ، معین سی ٹی بلڈر انجینئر، محمد یوسف ٹیچر، الیاس سیٹھ اے ون پولٹری، مرزا سمیع بیگ کویت، سید ذاکر ، سید ضمیر ، عاطف بھائی نے مبارکباد دی۔
