خارکیف میں اب کوئی ہندوستانی نہیں: مرکز

,

   

۔ 24 گھنٹے میں 15 فلائٹس سے 2900 افراد واپس ہوئے
نئی دہلی : وزارت امور خارجہ نے ہفتہ کو کہا کہ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف جو جاریہ جو اس سے متاثر ہے ، وہاں اب کوئی ہندوستانی باقی نہیں رہا۔ اب حکومت کی توجہ شہر سونی پر مرکوز ہوچکی ہے جہاں سے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزارت کے ترجمان اریندم باگچی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2900 افراد کے ساتھ 15 فلائٹس پہنچی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹے میں 13 فلائٹس متوقع ہے۔ فضائیہ کے C-127 ٹرانسپورٹ طیارہ ہفتہ کی صبح یوکرین۔رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے 629 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ہنڈن ہوائی اڈہ، غازی آباد پہنچے ۔
آئی اے ایف نے کہا‘‘ان پروازوں کے ساتھ ہندوستان نے ان ممالک کو 16.5 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے ’’۔آئی اے ایف نے کہا کہ آپریشن گنگا کے تحت، ہندوستانی فضائیہ نے اب تک 2056 مسافروں کو واپس لانے کے لیے 10 پروازیں کی ہیں، جبکہ جنگ زدہ یوکرین کے لیے 26 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے ۔ آپریشن گنگا کے تحت اب تک 11500 ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا جا چکا ہے ۔