خارکیف میں ہیومن کوریڈور کے قیام کا امکان

   

کیف : روس کے ساتھ بات چیت میں یوکرینی وفد کے ایک رکن ڈیوڈ ارخامیا نے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف سے اتوار کو ایک ہیومن کوریڈور قائم کی جا سکتی ہے ۔ مسٹر ارخمیا نے ہفتہ کو فیس بک پر کہا۔ “خدا کی مرضی سے ، کل خارکیف میں ایک راہداری قائم کی جائے گی’’۔یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے ہفتے کے روز ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ یوکرین سومی، خار کیف اور خرسین میں ہیومن کوریڈور کے ساتھ ساتھ کیف کے مضافاتی علاقوں سے انخلاء کی تیاری کر رہا ہے ۔یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر میخائیلو پوڈولک کے مطابق روس-یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے ۔