نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے آج کہا کہ ہریدوار میں دھرم سنسد کے موقع پر نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف انسداد غیرقانونی سرگرمی کے قانون (یو اے پی اے ) کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ کپل سبل یہ بیان ایسے وقت دیا جبکہ اس کیس میں پولیس نے کچھ اور نام شامل کئے لیکن کسی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔