خالدہ جرار کو بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

   

راملہ : فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی سطح پرمہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کو ان کی بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیپلز فرنٹ کی رہنما خالدہ جرارکی رہائی کیلیے مظاہرے شروع کیے ہیں۔خالدہ جرار کی رہائی کیلئے ہونے والے مظاہروں کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ خالدہ جرار کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہ فوت ہونے والی اپنی بیٹی سھیٰ کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔