خالدہ ضیاء کو سپرد خاک کردیا گیا

,

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ : 31ڈسمبر ( ایجنسیز ) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ایک سرکاری تقریب کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ خالدہ ضیاء جو 170 ملین آبادی کے حامل بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، منگل کو 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔اس موقع پر پرچم سرنگوں کیے گئے۔ سترل سالہ ریٹائرڈ سرکاری اہلکار منہاج الدین نے کہا کہ انہوں نے کبھی ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا لیکن تین بار ملک کی وزیر اعظم رہنے پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے آئے تھے۔میں اپنے پوتے کے ساتھ یہاں آیا ہوں، صرف ایک تجربہ کار سیاستدان کو الوداع کہنے کے لیے جس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سوگوار شرمینہ سراج نے اے ایف پی کو بتایا کہ خالدہ ضیا میرے لیے ایک تحریک رہی ہیں۔دو بچوں کی 40 سالہ ماں نے کہا کہ ضیاء کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کے لیے متعارف کرائی گئے وظیفے نے ہماری بچیوں کی زندگیوں پر بہت گہرا اثرمرتب کیا۔بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ایک سرکاری تقریب کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ خالدہ ضیاء جو 170 ملین آبادی کے حامل بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، منگل کو 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔