ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں اپوزیشن کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 20افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس بھی استعمال کی۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے حامیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء اس وقت ڈھاکہ کے ایک ہاسپٹل کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ان کا تعلق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سے ہے اور وہ عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی دیرینہ حریف ہیں۔