خالدہ ضیا کو زہر دیا جا رہا ہے: نیشنلسٹ پارٹی

   

ڈھاکہ۔ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کو زہر دیا جارہا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے قتل کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا۔ فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیںہے۔ جماعت کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ محترمہ خالدہ ضیا کو ڈھاکہ کی جیل میں تقریباً 2سال تک رکھا گیاتھا۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سیاسی طور پر خالدہ ضیاء کو وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کٹر حریف سمجھا جاتا ہے۔ ان کے شوہر مرحوم ضیاء الرحمن بھی بنگلہ دیش کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے بانی مرحوم شیخ مجیب الرحمن کی دختر ہیں۔