ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے علیل اور اپوزیشن کی سب سے اہم رہنما اور دو مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے والی خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔میڈیاکے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے وکیل قیصر کمال نے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 78 سالہ سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنا سیاسی انتقام ہے۔جنوری کے آخر میں بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہوں گے۔ کئی مغربی حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک میں سیاسی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔خالدہ ضیا اور ان کی سخت حریف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بنگلہ دیش کی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں۔2008 میں خالدہ ضیا کو کرپشن کے الزام میں 17 برس قید کی سزا ہوئی تھی۔ گھر پر نظر بند ہونے سے قبل انہوں نے دو سال جیل میں گزارے۔ انہوں نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔