خالد سعید بن عمر باطرفی، جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے نئے سربراہ

   

دوبئی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کی جزیرہ نما عرب میں سرگرم شاخ نے ایک امریکی حملے میں اپنے رہنما قاسم الریمی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ خالد سعید بن عمر باطرفی کو القاعدہ کا نیا رہنما مقرر کیا گیا ہے۔ القاعدہ کی شاخ کے مذہبی امور کے نگران حامد بن حمود التمیمی نے پیر کو جاری کردہ آڈیو پیغام میں یہ اعلانات کیے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 6 فروری کو اعلان کیا تھا کہ قاسم الریمی کو یمن میں انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن حکومت جزیرہ نما عرب میں اس دہشت گرد نیٹ ورک کو کافی خطرناک قرار دیتی ہے۔