خالد سیف اللہ نائب صدرنشین کانگریس ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نامزد

   

حیدرآباد : /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے سید خالد سیف اللہ کو انڈین نیشنل کانگریس کے ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کا وائس چیرمین نامزد کیا ہے ۔ حیدرآباد کے ایک تجربہ کار سافٹ ویر پروفیشنل خالد سیف اللہ آئی ٹی انڈسٹری میں 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کیلئے خالد نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جن میں کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم “Donateinc” اور مینی فیسٹو آئیڈیا مینجمنٹ پورٹل “Awaazbharki” شامل ہیں ۔ خالد کی دیگر قابل ذکر کامیابیوں میں بھارت جوڑو یاترا کیلئے فوٹو سرچ پورٹل تیار کرنا اور آل انڈیا مہیلا کانگریس کیلئے ممبر شپ پورٹل کی تیاری کے ساتھ ہی انہوں نے INC ڈیجیٹل ممبر شپ ایپ کو ڈیولپ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ سید خالد سیف اللہ کی کانگریس کیلئے خدمات کو دیکھتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے انہیں پارٹی میں نئی ذمہ داری دی ہے ۔ جس پر خالد سیف اللہ نے ملکارجن کھرگے ، راہول گاندھی کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ 2