حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) میاں بیوی کے درمیان دوریاں پیدا کرنا ایک خاتون کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن گیا جہاں بہنوائی نے اس کے کمسن بیٹے کا قتل کردیا۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 4 سالہ لکشمی نرسمہا عرف لکی کا قتل کردیا گیا۔ یہ واردات لکی کے خالو ویریش نے انجام دی۔ ویریش لکی کی والدہ مہیشوری سے دشمنی رکھتا تھا۔ ویریش کی بیوی لکشمی اس کی بڑی بہن مہیشوری کے اشاروں پر کام کرتی تھی جو اپنی بہن کو شوہر سے دور کررہی تھی۔ اس بات سے ویریش بدلہ لینے کی ٹھان لیا اور اس نے آج دوپہر مائیلاردیو پلی علاقہ سے بچہ کا اغوا کیا اور جل پلی علاقہ منتقل کرنے کے بعد تار سے بچہ کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا ۔ بچہ کی والدہ مہیشور ی سنی آرٹسٹ ہے جو پہلے شوہر راجو کی موت کے بعد اس نے ونود کمار ریڈی سے شادی کرلی تھی۔ کمسن مقتول لکی ونود کا بیٹا تھا۔ پولیس پہاڑی شریف مصروف تحقیقات ہے۔ ع