خالی آسامیوں کو پُر کرکے عدالتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن

   

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے جمعہ کو کہا کہ وہ عدلیہ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے اور ملک میں عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسٹس رمنا نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی وہ ججوں اور دیگر کی حفاظت سے متعلق معاملات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ یہاں ریاست تلنگانہ کے عدالتی افسران کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں جسٹس رمنا نے کہا کہ ہماری عدلیہ پر کام کا بوجھ ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی خالی آسامیوں کو پر کرنے اور عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انصاف کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے پاس کافی تعداد میں عدالتیں اور انفراسٹرکچر موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں عدالتی ڈھانچہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے معاملے میں انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے ججوں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 42 کرنے کی زیر التواء فائل کو کلیئر کر دیا ہے۔