خالی جائیدادوں پر تقررات کیلئے بی جے پی کی راونڈ ٹیبل کانفرنس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو درپیش مسائل کی فوری یکسوئی کریں ۔ جو گذشتہ پانچ سال سے جاب نوٹیفیکیشن کا انتظار کررہے ہیں ۔ اگر ریاستی حکومت اس مسئلہ پر توجہ نہیں دے گی تو بی جے پی ریاست گیر ایجی ٹیشن شروع کرے گی ۔ بی جے پی کے ترجمان اے راکیش ریڈی نے کہا کہ لکشمن ایک ہفتہ کے اندر پروفیسرس ماہرین تعلیم بیروزگار گریجویٹس اور طلباء نمائندوں کے ساتھ گول میز کانفرنس منعقد کریں گے ۔ ریاستی سرکاری محکمہ جات میں ایک لاکھ 12 ہزار جائیدادیں خالی ہیں ۔ گذشتہ پانچ سال میں صرف 26 ہزار جائیدادوں پر تقررات ہوئے ہیں ۔۔