خالی میدانوں میں کرکٹ ممکن نہیں :وارنر

   

میلبورن۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کووڈ -19 کی وجہ موجودہ صورت میں انہیں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا دورہ ممکن نہیں لگ رہا ہے۔آسٹریلیا کو اسکاٹ لینڈ کے ساتھ 29 جون کو ٹی 20 میچ کھیلنا ہے اس کے بعد انگلینڈ میں تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ کرکٹ ڈاٹ کوم نے وارنر کے حوالے سے لکھا اس وقت مجھے انگلینڈ میں جو ہوا اس کے بعد وہاں جانے کے امکانات کافی کم نظر آتے ہے۔ انگلینڈ میں پیشہ ورانہ کرکٹ کو یکم جولائی تک کے لئے ٹال دیا گیا ہے اور اس کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ جون میں ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وارنر نے خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے خیال کو بھی انکارکر دیا ہے انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ہے آپ جہاں بھی جاتے ہو ناظرین کو دیکھنا چاہتے ۔ مجھے انگلینڈ میں کھیلنا پسند ہے۔ انہوں نے کہا ہم وہاں لوگوں کو باندھنے کے لئے جاتے ہیں اور امید ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر انہیں تفریح کا سامان مہیا کر سکتے ہیں۔