تہران ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی نے سال نو کے علحدہ پیغامات میں کوروناوائرس سے لڑنے کے عزائم کے علاوہ ملک کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کا بھی عزم کیا۔ یاد رہیکہ ملک کے تمام اہم امور میں خامنہ ای کے فیصلہ کو حتمی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 80 ملین عوام آج اس قابل ہیں کہ وہ ملکی مصنوعات کی پیداوار کے علاوہ ملک کی برآمد کو بھی مستحکم کرسکتے ہیں۔