تہران ۔ ایرانی حکام نے حراست میں لی گئی ایک سرکردہ خاتون سماجی کارکن سبیدہ قولیان کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معافی نہ مانگنے پر جیل میں ڈال دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکام نے سبیدہ قولیان سے کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تحریر طور پرسزا کی معافی کی درخواست کریں تاہم قولیان نے خامنہ ای سے رحم کی بھیک مانگنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔خیال رہے کہ پچیس سالہ سبیدہ قولیان کو شمالی اھواز میں 2018ء میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک احتجاجی ریلی میں حصہ لینے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے پانچ سال قید سزا سنائی گئی ہے۔ جیل بھیجے جانے سے قبل قولیان کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔