خامنہ ای نے مذاکرات کی ابتدائی تجاویز مسترد کردیں

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایران کے رہبرا علیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پائے نیوکلیئر معاہدے کو بچانے کے لیے ویانا میں جاری مذاکرات میں پیش کی گئی ابتدائی تجاویز اس قابل بھی نہیں کہ ان پر نظر ڈالی جا سکے۔ خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی کے لیے تعمیر کردہ مرکزی تنصیب نطنز جوہری سینٹر پر حملے کے بعد رہبر اعلی ٰعالمی طاقتوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رمضان کے آغاز پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز بالعموم توہین آمیز اور متکبرانہ ہوتی ہیں، اور اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان پر غور کیا جائے۔ انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تھکا دینے والی نہیں ہونی چاہیے۔ وہ ایسی نہیں ہونی چاہیے کہ فریق اسے کھینچتے اور طول دیتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔