خامنہ ای کی ویب سائٹ پر ٹرمپ کے قتل کی فرضی ویڈیو جاری

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے ایرانی رہبر اعلی کی ویب سائٹ پر جاری وڈیو کلپ کی مذمت کرنے یا اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری وڈیو ایک اشتعال انگیز اقدام ہے جبکہ ویانا میں ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی بات چیت چل رہی ہے۔چہارشنبہ کو رات گئے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایرانی عسکری ذمہ داران کو جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو گولف کھیل رہے ہیں۔ گولف کھیلے جانے کی جگہ کا ماحول فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر سے ملتا جلتا نظر آ رہا ہے۔