خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے: پزشکیان

   

تہران:یکم مارچ ( ایجنسیز ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا ’فرض اور جائز حق‘ ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اس کا حکم دینے والوں سے انصاف اور انتقام لینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔صدر نے مرحوم رہنماؤں کے اہل خانہ اور قوم سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔