خام تیل پر نفع کمانا شرمناک ،غیرانسانی اور سنگدلی۔کانگریس کاردعمل

   

نئی دہلی ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ سے منافع کمارہے ہیں اور اس کے فائدے سے عوام کو محروم کررہے ہیں ۔ اُن کی یہ حرکت شرمناک ، غیرانسانی اور سنگدلانہ ہے ۔ ترجمان اعلیٰ کانگریس رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ حکومت نے آج ہی قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر مستقبل میں فی لیٹر 8 روپئے ایکسائیز ڈیوٹی بڑھانے کا اختیار دیدیا ہے جو عوام سے سراسر ناانصافی ہے ۔