خام تیل کی قیمتوں میں کمی مگردیسی صارفین کو راحت نہیں

   

نئی دہلی : عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں کل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے ،لیکن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار 28ویں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ تاہم دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے ۔