خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی

   

واشنگٹن : روس اوریوکرائن کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے۔