خام تیل کی قیمت اور طلب میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد معاشی بحالی اور طلب میں اضافہ کے باعث خام تیل کی قیمت 67 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔چین کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی 18.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکہ میں بھی خریداری میں اضافہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ آئل بروکرز پی وی ایم گروپ میں تجزیہ کار سٹیفن برینک کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکہ کی بحالی کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان زیادہ نہیں ہے۔