ویانا ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خام تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے گروپ ’اوپیک پلس‘ کا ایک خصوصی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں خام تیل کی پیدوار میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ اس گروپ میں اوپیک تنظیم کے 14 ممالک کے ساتھ ساتھ 10 دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔ ان ممالک نے دسمبر 2018ء میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں یومیہ 1.2 ملین بیارل کم کریں گے۔ دنیا بھر میں یومیہ تقریباً 99 ملین بیارل خام تیل پیدا کیا جاتا ہے جبکہ طلب 100.4 ملین بیارل کی ہے۔