نظام آباد :21/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سماج میں جب دو افراد یا اداروں کے درمیان یا خاندان میں تنازعات یا مسائل پیدا ہوتے ہیں، تو پولیس اسٹیشنس یا عدالتوں کا رخ کرنے کے بجائے درمیانی ثالثی مرکز (میڈی ایشن سنٹر) آ کر ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع جج محترمہ بھارتی لکشمی نے کیا۔ضلع جج بھارتی لکشمی نظام آباد ضلع مستقر میں واقع سینئر سٹیزن اینڈ پنشنرز بھون میں ضلعی لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام قائم کیے گئے کمیونٹی میڈی ایشن سینٹر کا افتتاح کیا تلنگانہ آل پنشنرز اینڈ سینئر سٹیزنز بھون میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ سینئر سٹیزنز ایکٹ ایک طاقتور ہتھیار اگر اس کا صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو بزرگوں کے مسائل کو بہت آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تجربہ کار سینئر سٹیزنز اور پنشنرز اس مرکز کو مؤثر طریقے سے چلایا گیا تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میڈی ایشن سینٹر کو ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ریٹائرڈ ملازمین جب اپنے بچوں کو جائیداد گفٹ ڈیڈ کے ذریعہ دیتے ہیں تو انہیں مکمل احتیاط اور شرائط رکھنی چاہئیں۔انہوں نے تلنگانہ آل پنشنرز یونین کی ستائش کی جو سماجی خدمت میں آگے رہتے ہوئے کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو سستی اور بیکاری سے بچتے ہوئے سماجی خدمت میں حصہ لینا قابل ستائش اقدام ہے۔اس پروگرام میں سینئر سول جج ادے بھاسکر، سینئر وکیل راجندر ریڈی، ملّو سوراجیم ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر رویندر ناتھ سوری، ای وی ایل نارائن، امیر الدین، ویرایا، نریندر، سرپ لنگیاہ، لکشمی نارائن، جارج، دین سوجنا، مدن موہن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔