بے خوف درست معلومات فراہم کرنے عوام سے ضلع کلکٹر کی خواہش
نلگنڈہ۔6/ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھر گھر سروے میں عوام انمونیٹر کرنے والے عہدیداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تمام تفصیلات فراہم کریں جامع خاندانی سروے اندراج کردہ تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا یہ بات ضلع کلکٹر محترمہ ایلا ترپا ٹھی نے گھر گھر سروے کے آغاز کے موقع پر بتائی ۔وہ نلگنڈہ میونسپلٹی کے تحت بی ٹی ایس کالونی میں آغاز ہوئے سماجی، اقتصادی، تعلیمی، روزگار، سیاسی اور ذات پات کے جامع گھریلو سروے کا معائنہ کیا۔اورصحافتی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ گھر گھر سروے کے دوران جمع کی گئی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور معلومات کسی کو ظاہر نہیں کی جائیں گی، اس لئے عوام کو تفصیلات بتانے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سروے کے لیے آنے والے شمار کنندگان سے کہا گیا کہ وہ صحیح معلومات حاصل کرنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سماجی، معاشی، تعلیمی، روزگار، سیاسی اور ذات پات کے جامع گھر خاندان کے سروے کو بہت اہمیت دے رہی ہے، اس لئے غلط معلومات نا دیں بغیر کسی پس وپیش درست معلومات دی جائیں تو یہ معلومات مستقبل میں کارآمد ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سروے فارم کی مکمل تفصیلات پْر کی جائیں اور جمع شدہ ڈیٹا کو ہر گھر میں جا کر آن لائن کیا جائے گا۔ ضلع کے تمام میونسپل کمشنرز اور ایم پی ڈی اوز جامع سروے کے معاملے پر بڑے پیمانے پر تشہیر کریں۔اس پروگرام میں آر ڈی او نلگنڈہ اشوک ریڈی، میونسپل کمشنر مصاحب احمد، شمار کنندگان اور دیگر شریک تھے۔