حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں خاندانی مسائل کے باعث خود کشی کرنے کے 2022 میں 5,390 واقعات ہوئے اور یہ اس معاملہ میں ملک میں تیسرے مقام پر ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ 4,464 کیسیس کے 2021 کے مقابل اس میں قدرے اضافہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد میں خاندانی مسائل کے باعث 2021 میں 140 خود کشی کے واقعات ہوئے جب کہ 2022 میں اس میں قدرے کمی کے ساتھ 120 واقعات ہوئے ۔۔