خاندان سے دور کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گی : کویتا

   

سدی پیٹ ، چنتا ماڈاکا کسی کی جاگیر نہیں
یہاں کے جی ایف فلم جیسی پابندیاں عائد کی گئی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ جاگروتی کی صدر و ایم ایل سی کویتا نے انہیں خاندان سے علحدہ کرنے والوں کے ساتھ حساب چکتا کرنے کا انتباہ دیا ۔ خاندان سے الگ ہونے کے بعد انہیں ان کا آبائی گاوں چنتا ماڈاکا نے عزت احترام اور آشیرواد دیا جس کے لیے وہ عوام سے اظہار تشکر کرتی ہیں ۔ ان کی جائے پیدائش مستقبل میں ان کی کرما بھومی بن سکتی ہے ۔ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کے آبائی گاوں چنتا ماڈاکا ضلع سدی پیٹ میں اتوار کو مقامی زیڈ پی ٹی سی ہائی اسکول میں منعقدہ بتکماں پروگرام میں حصہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کویتا نے کہا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی میں ایک طرح کی تکلیف دہ صورتحال تھی ۔ اس سال بھی ایک خاص صورتحال ہے ۔ 2004 میں کے سی آر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر لوک سبھا کے لیے روانہ ہونے سے قبل اس حلقہ سدی پیٹ کے لیے مقامی شخص کو ذمہ داری دی تھی ۔ جس کے بعد سے آج تک سدی پیٹ اور چنتا ماڈاکا ایک خانگی پراپرٹی بن چکا ہے ۔ ان علاقوں میں کے جی ایف فلم جیسی پابندیاں عائد کردی گئی ۔ انہوں نے بتکماں تقریب میں شرکت کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ کوئی بھی تحدیدات اور پابندیاں ان کا راستہ روک نہیں سکتی اگر انہیں روکنے کے لیے سیاسی تحدیدات عائد کی جاتی ہیں تو وہ بار بار یہاں کا دورہ کرتے رہیں گی ۔ اس سرزمین کی طاقت کیا ہے وہ بتانے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گی ۔ ان کے اس سفر میں ساتھ دینے کی مقامی عوام سے اپیل کی ہے ۔ کویتا نے کہا کہ یہ گاوں اور سدی پیٹ کسی کی جاگیر نہیں ہے لیکن جو جاگیر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں ضرور سبق سکھائیں گی ۔ چنتا ماڈاکا کے عوام کے سی آر کو چاند مانتے ہیں اس چاند میں چند لوگ داغ لگانے کی کوشش کی ہے ۔ اس کی وضاحت کرنے پر انہیں خاندان سے دور کردیا گیا ہے ۔۔ 2