حیدرآباد /4 اکٹوبر ( راست ) خانقاہ ترابیہ بنگلور کی جانب سے میلادالنبیﷺ کے موقع پر ضرورت مندوں ٹاور بیماروں میں پھلوں اور غذائی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی ۔ صدر بزم سید شاہ زین العابدین نے نگرانی کی ۔ نائب صدر بزم طیب النساء ترابی ، اطیب اعجاز کے علاوہ راجندر کمار، سندیپ سولنکی ، سریش نائیک ، عالیشا زیڈز ، سید انصار پاشاہ اور زاہد ہریانوی کے علاوہ دیگر حضرات اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر رات میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جس کی نگرانی سید شاہ زین العابدین ترابی نے کی ۔ خلش حیدرآبادی نے صدارت کی ۔ طیب اعجاز قادری نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ زاہد ہریانوی ، خلش حیدرآبادی اور اطیب اعجاز نے حیدرآباد کی نمائندگی کی ۔ سید ظہیر احمد فنا ( سموگا) ، رحمت اللہ رحمت ( بیدر ) کے علاوہ دیگر نے کلام پیش کیا ۔