خانگی اداروں کو حیدرآباد میں سڑکوں کی دیکھ بھال کا کنٹراکٹ

   

جی ایچ ایم سی اور خانگی اداروں کے مابین 1827کروڑ کے معاہدہ پر دستخط

حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جی ایچ ایم سی نے آئندہ پانچ سال تک شہر کی چند بڑی سڑکوں اور راہداریوں کی دیکھ بھال جامع کنٹراکٹ کی بولیوں کو قطعیت دے دی ہے۔ دیکھ بھال و استعمال کے تحت 709 کیلو میٹر پر محیط 401 سڑکوں اور راہداریوں کو 1,827 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت پر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ سات پیکیجس کے منجملہ ریاستی حکومت چار پیکیجس کیلئے احکام جاری کی ہے ماباقی پیکجس کے لئے محکمہ فینانس سے منظوری کے بعد احکام جاری کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی اور خانگی ایجنسیوں کے مابین اس ہفتہ معاہدہ کے مکتوب پر دستخطیں کی گئیں۔ بی ایس سی بی ایل انفراسٹرکچرلمیٹیڈ ایل بی نگر میں135.771 کیلو میٹر پر محیط 65 سڑکوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ اس کنٹراکٹ کی تخمینی لاگت 238.42 کروڑ روپئے ہے۔ ایم وینکٹ راؤ انفرا پراجکٹس کو 57 سڑکوں کا احاطہ کرنے والا چارمینارزون ملا ہے۔ جس کی تخمینی لاگت 219.76 کروڑروپئے ہے۔