خانگی اساتذہ کی امداد کے ضمن میں حکومت کے اقدامات

   

Ferty9 Clinic

15 اپریل تک آن لائن تفصیلات درج کروائیں : ضلع کلکٹر

نظام آباد۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج حیدرآباد سے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، ڈی ای اوز اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خانگی مدارس کے اساتذہ کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے ہر ماہ دو ہزار روپئے اور 25 کیلو چاول فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا کی وجکہ سے خانگی مدارس کو مکمل طور پر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے خانگی مدارس کے اساتذہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار تھے۔ ان کی امداد فراہم کرنے کیلئے آپت کال اسکیم کے تحت ہر ماہ اساتذہ اور دیگر ملازمین جو خانگی مدارس میں کام کرتے ہیں انہیں دو ہزار روپئے ، 25 کیلو چاول فراہم کیا جارہا ہے لہذا 10 اپریل سے 15 اپریل تک ایم ای اوز متعلقہ مدارس کے اساتذہ و دیگر ملازمین کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آن لائن سے مربوط کریں۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اس خصوص میں قواعد کو جاری کیا گیا ہے، قواعد کے تحت اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے اس موقع پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں مسلمہ حیثیت رکھنے والے مدارس کے 450 اساتذہ ہیں اور دیگر 6204 ملازمین ہیں ان کے آدھار کارڈ اور بینک کھاتہ نمبرکی تفصیلات حال کی جارہی ہیں اور ان تمام تفصیلات کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی ای او درگا پرساد کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔