کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے خانگی اسکولوں میں پڑھنے والے اولیائے طلباء کو راحت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی اسکول صرف فیس جمع نہیں کرنے کی وجہ سے بچوں کو نہ اسکول سے نکال سکتے اور نہ امتحان میں بیٹھنے سے روک سکتے ہیں۔پرائیوٹ اسکولوں نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود بڑی تعداد میں اولیائے طلباء فیس نہیں دے رہے ہیںجبکہ والدین کی جانب سے کہا گیا ہیکہ فیس کی 80 فیصد رقم ادا کی گئی ہے مگر اضافی فیس جمع نہیں کی جارہی ہے۔