خانگی اسکولس میں من مانی فیس کی وصولی

   

Ferty9 Clinic

اولیاء طلبہ میں بے چینی ، ڈی او نظام آباد سے نمائندگی
نظام آباد : پچھلے سال لاک ڈاؤن سے اولیائے طلباء تعلیمی اداروں کی فیس ادا کرنے سے قاصر تھے ۔جاریہ سال ستمبر میں تعلیمی ادارہ جات کی کُشادگی کے ساتھ ہی پرائیویٹ اسکولس انتظامیہ کی جانب سے اولیائے طلباء کو پورے سال کی فیس کی ادائیگی کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ایک جی او نمبر75/28/06/2021بھی جاری کیا گیا جس کے تحت تعلیمی اداروں کو صرف ٹیوشن فیس کی وصولی کی اجازت دی گئی ہے ۔ لیکن آئے دن پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کی جانب سے من مانی فیس کی وصولی کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ اولیائے طلباء نے اپنی بے چینی ظاہر کرتے ہوئے ایلائینس ایجوکیشنل اینڈ کیرئیر گائیڈینس اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس کے ساتھ ہی ایلائینس ایجوکیشنل اینڈ کیرئیر گائیڈینس اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داروں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دُرگا پرساد سے ربط پیدا کر تے ہوئے اسکول انتظامیہ کی ہراسانی سے واقف کروایا جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے پرائیویٹ اسکولس انتظامیہ کو اس سلسلے میں احکامات جاری کرنے کا تیقن دیا اور ساتھ ہی تمام پرائیویٹ اسکولس کے لئے ٹیوشن فیس مقرر کرنے کا تیقن دیا۔خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا بھی اعلان کیا اور حکومتی احکامات کی پابجائی کر نے کی اسکول انتظامیہ سے خواہش کی ۔