ریاض۔سعودی وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں خانگی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے تمام پرنسپلز کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پرعمل 11 اگست 2020 سے ہی ہوچکا ہے ۔ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل کروانے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام خانگی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے۔سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ خانگی اسکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔