خانگی اسکولوں کے نقصانات کی پابجائی کا حکومت سے مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

انتظامیہ ، تدریسی وغیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کے موقف میں نہیں

حیدرآباد۔21اپریل(سیاست نیوز) ریاستی حکومت میں شامل وزراء اور ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کی جانب سے تلنگانہ میں غریب شہریو ںکی مدد کرنے والی تنظیموں اور تاجرین سے راست رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں ریاست تلنگانہ کے اضلاع کی جانب سے بھی توجہ مبذول کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ ریاستی حکومت میں شامل ذمہ داروں نے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد ناکافی ہے اور ریاست بھر میں بالخصوص شہر حیدرآباد میں غیر سرکاری تنظیموں اور اہل خیر حضرات کی جانب سے حکومت سے زیادہ کام انجام دئیے جا رہے ہیں ۔ اسی لئے وہ ان تاجرین اور اہم شخصیتوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے ساتھ اضلاع اور دیہی علاقوں میں بھی خدمات انجام دینے پر توجہ مبذول کروا رہے ہیں اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر مسلم علاقو ںمیں خدمات کی انجام دہی کے سلسلہ میں اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ موجودہ حالات میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں اور ان پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے لازمی ہے کہ ان کی مدد کے لئے اہل خیر آگے آئیں اور غرباء کی مدد کے ذریعہ اس مصیبت کی گھڑی میں نہ صرف عوام بلکہ حکومت کی بھی مدد کریں ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے نہ صرف ریاست کے غریب شہریوں کی مدد کی جا رہی ہے بلکہ بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔حکومت میں شامل بااثر افراد کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدامات کے سلسلہ میں کہا جا رہاہے کہ ریاستی حکومت کی جانب ان تمام تنظیموں اور اداروں کے علاوہ تاجرین کی جانب سے کی جانے والی مدد پر اظہار تشکر کیا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے کہ حالات کے معمول پر آنے کے بعد ریاستی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں تعاون کرنے والوں اور غریب شہریوں کی خاموش خدمت انجام دینے والوں سے بھی اظہار تشکر کرے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ان تنظیموں اور اداروں کے علاوہ تاجرین کو بھی بعض راحتیں فراہم کرنے کے متعلق منصوبہ بندی کئے جانے کا امکان ہے جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران غرباء کی مدد اور ریاستی حکومت سے تعاون کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے میں ساتھ دے رہے ہیں۔