خانگی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ کی موت

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے ایک خانگی اسکول میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ دسویں جماعت کی طلبہ کی پراسرار موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے تو دیہی بچوں کی حقوق کی تنظیم پالالہ حکولہ سنگھم نے لڑکی کی موت کو کارپوریٹ ۔۔۔۔۔۔ قرار دیا اور اس کارپوریٹ ہراسانی کو فوری بند کرنے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ وویکا جونٹی انارم علاقہ کے ساکن شخص نرسنگ راؤ کی بیٹی تھی یہ لڑکی ناگول میں واقع ناگرجنا اسکول میں زیرتعلیم تھی ۔ یہ لڑکی آج روزانہ کے معمول کی طرز پر اسکول گئی جو عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ اس لڑکی کے ہاتھ اور دونوں پیر ٹوٹ چکے تھے اور پیٹھ میں بھی گہرا زخم بتایا گیا ہے ۔ تاہم بلندی سے گرنے کے سبب ایسی حالت کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔