حیدرآباد۔/3 نومبر، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک ڈرائیور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق48 سالہ محمد بابو جو پیشہ سے ڈرائیور چیرک پبلک اسکول کی بس پر خدمات انجام دیا کرتا تھا گزشتہ 8 سال سے یہ شخص اس اسکول سے وابستہ تھا۔ جو روزانہ کے معمول کے مطابق کل کام پر گیا جو شیر لنگم پلی علاقہ میں رہتا تھا اور اسکول آنے کے بعد اس شخص کی صحت اچانک بگڑگئی اور یہ شخص غش کھاکر گر پڑا۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محمد بابو کا شوگر اور بی پی لیول کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔