خانگی اسکول کے جونیر اسسٹنٹ کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد ۔ /15 اگست (سیاست نیوز) وقار آباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی اسکول کے جونیئر اسسٹنٹ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ ڈی ستیہ نارائینا متوطن محبوب نگر گروکل اسکول میں جونیئر اسسٹنٹ کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا اور کل رات مکان واپس لوٹنے کے دوران نامعلوم افراد نے اس پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ستیہ نارائنا کے جسم پر کئی ضربات پائے گئے اور اس کے سر پر بھی گہرا زخم آیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ مقتول کی پہلی بیوی کے رشتہ داروں نے اس کا قتل کیا ہوگا کیونکہ بیوی کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی اور اس کے رشتہ دار ستیہ نارائنا کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔