خانگی اقامتی اسکول میں بدفعلی کے خلاف پی ٹی ٹیچر کی پٹائی

   

تانڈور ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : یالال منڈل کے گاؤں رسول پور میں واقع ایک خانگی اقامتی اسکول میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی میں ملوث ٹیچر دسرتھ ڈرل ماسٹر کی دیہی باشندوں نے زبردست پٹائی کی اور یالال منڈل پولیس کے حوالے کردیا ۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ فزیکل ٹیچر ان دو کمسن بچوں کے ساتھ تین ماہ سے جنسی ہراسانی کررہا تھا ۔ سروجنی راتھور 7 ویں جماعت ، پرتھوی راٹھور 8 ویں جماعت کے کمسن طلباء مذکورہ ٹیچر سے جنسی ہراسانی کا شکارتھے ۔ انہوں نے اپنے سرپرستوں سے اس بات کی شکایت کی ۔ والدین نے مقامی دیہی عوام کو ساتھ لے کر اس ٹیچر کی پٹائی کی ۔ منڈل پولیس نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ پرتبھا اسکول پہنچ گئے اور اس ٹیچر کو حراست میں لے لیا ۔ مذکورہ PTE ٹیچر انچارج وارڈن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ شری وٹھل ریڈی یس آئی یالال منڈل نے ضابطہ کی کارروائی کی ۔ محترمہ رینوکا دیوی DEO ضلع ایجوکیشن آفیسر وقار آباد ضلع نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع کردی ۔ اسکول انتظامیہ کو سابق ایم ای او تانڈور کی سرپرستی حاصل ہے ۔۔