خانگی انجینئرنگ کالجس کو بڑا دھکہ

   

کورسیس کو ضم کرنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے جے این ٹی یو ۔ ایچ کو حکومت کی ہدایت
حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) خانگی انجینئرنگ کالجس کو ایک بڑے جھٹکہ میں حکومت تلنگانہ نے جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) حیدرآباد کو ہدایت دی کہ کورسیس کو ضم کرنے، نئے کورسیس شروع کرنے یا اضافی نشستیں، خود مختار اور متصور یونیورسٹی کا موقف طلب کرنے والے کالجس کو مزید احکام تک نو آبجیکشن سرٹیفکٹ (این او سی) جاری نہ کریں۔ حکومت نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے بھی کہاکہ ریاست میں جن کالجس کو آٹونومس اور ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کا موقف عطا کیا گیا ہے اسے روک دیا جائے۔ سینئر عہدیداروں کے مطابق 6 خانگی انجینئرنگ کالجس نے متصور یونیورسٹی موقف کے لئے جے این ٹی یو ۔ حیدرآباد سے این او سی طلب کئے ہیں تاہم یونیورسٹی نے اسے منظوری نہیں دی ہے۔