خانگی انجینئرنگ کالج کیخلاف احتجاج کرنے والےاین ایس یو آئی کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج

   

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے آج شہر کے مضافات میں واقع گرو نانک انجینئرنگ کالج کے روبرو احتجاج منظم کیا گیا۔ طلبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اولیائے طلبہ کے ہمراہ احتجاج کی قیادت این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ اور ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ کے انچارج این کشور نے کی۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجہ میں بی وینکٹ اور کشور بُری طرح زخمی ہوگئے۔ اُن کے علاوہ کئی این ایس یو آئی کارکن زخمی ہوئے جنھیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ خانگی کالج کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی پر طلبہ احتجاج کررہے ہیں۔ گزشتہ 45 دنوں سے جاری احتجاج میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے این ایس یو آئی نے والدین سے اظہار یگانگت کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو کالج کے احاطہ میں داخل ہونے سے روکا اور پھر اچانک طلبہ اور سرپرستوں پر لاٹھی چارج کردیا۔ بی وینکٹ نے کہاکہ گزشتہ 45 دن سے احتجاج کے باوجود حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ خانگی انجینئرنگ کالجس کی جانب سے طلبہ کو مختلف عنوانات سے اضافی فیس ادا کرنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔ ر