حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز) اے پی مہیش کوآپریٹیو بینک کے سرور کو ہیک کرنے اور رقومات ہڑپ لینے کے کیس میں سی سی ایس سائبر کرائم پولیس نے تین دھوکہ بازوں بشمول افریقی باشندے اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش بینک سرور کو ہیک کرکے کروڑہا روپئے بینک کھاتوں سے منتقل کرلئے گئے تھے جس پر سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایسے بینک کھاتوںکی نشاندہی کی جو نئی دہلی میں مقیم افراد کے کھاتوں میں رقومات منتقل کئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں دو افریقی باشندوں کو حراست میں لے کر شہر منتقل کیا گیا ہے اور خاتون کوبھی جو اس دھوکہ دہی میں ملوث ہے اور اسے بھی تحقیقات کے لئے شہر منتقل کیا جارہا ہے ۔ ب