حیدرآباد/16 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ تعلیمی سال خانگی اسکولس سے 1.25 لاکھ طلبہ نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت اول تا 12 ویں داخلوں میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سرکاری اسکولوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے اقدامات کئے گئے ۔ تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ خانگی اداروں میں فیس میں اضافہ سے والدین بچوں کو خانگی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوارہے ہیں۔ N