خانگی جونیئر کالجس کو زائد فیس کی وصولی پر کارروائی کا انتباہ

   

حیدرآباد16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ خانگی جونیئر کالجس کے انتظامیہ کو حکومت کی طئے کردہ فیس کے علاوہ زائد فیس حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو شکایت ملی کہ خانگی جونیئر کالجس مقررہ فیس سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔ تمام جونیئر کالجس انتظامیہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی طئے کردہ فیس اسٹرکچر پر عمل کریں اور اس کے علاوہ کوئی اضافی فیس وصول نہ کی جائے ۔ عمر جلیل نے کہا کہ کالجس کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور کالجس کی مسلمہ حیثیت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ ر